وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ تحقیقات کے دوران حادثے کے تمام پہلوؤں پر غور کیا جارہا ہے اور تخریب کاری کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا

رحمان ملک نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اتنے بڑے حادثے کو نظر انداز نہیں کرسکتی ۔ انہوں نے تصدیق کی کہ طیارے میں سوارتمام ایک سو باون افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ رحمٰن ملک نے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔ دوسری طرف ایم ڈی پی آئی اے کیپٹن اعجاز ہارون کا کہنا ہے کہ طیارہ نو فلائی زون میں داخل ہوگیا تھا اور پائلٹ کی غلطی کی وجہ حادثے کا شکار ہوا۔

ای پیپر دی نیشن