کراچی میں شدید بارش کے باعث تین منزلہ عمارت زمین بوس ہونے سے دو بچے اوردو خواتین جاں بحق ہوگئیں ، سات افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے فرنٹیئر موڑ طاہری مسجد کے قریب ایک تین منزلہ عمارت بارش کے دوران اچانک منہدم ہوگئی، جس سے عمارت میں رہائش پذیر متعدد افراد دب گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کام شروع کردیا، ریسکیو آپریشن کے دوران  خواتین اور بچوں سمیت سات افراد کو بچا لیا گیا جبکہ دو بچوں اور دو خواتین کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ منہدم ہونے والی عمارت میں چھ سے زائد خاندان رہائش پذیر تھے۔عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے۔ادھرکراچی میں دو روز قبل شروع ہونے والا مون سون بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے اور یہ بارشیں آج رات تک جاری رہیں گی۔

ای پیپر دی نیشن