پیپکوحکام کے مطابق اس وقت ملک بھر میں بجلی کی پیداوارچودہ ہزار اٹھاون جبکہ طلب اٹھارہ ہزار اڑسٹھ میگاواٹ ہے۔ ہائیڈرل ذرائع سے پانچ ہزاردو سو چھیالیس،تھرمل سے ایک ہزار نو سو سینتالیس، آئی پی پیز سے چھ ہزار چھ سو ستاون جبکہ رینٹل پاور پلانٹ سے دو سو آٹھ میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ بجلی کی پیداوار اور طلب میں فرق کے باعث لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے اورشہروں میں بارہ سے جبکہ دیہات میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔ دوسری جانب پیپکو کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق رمضان المبارک میں سحری،افطاری اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ سحری کے وقت دو گھنٹے اور افطار کے وقت شام ساڑھے چھ بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک بجلی بند نہیں ہوگی۔