اسلام آباد،پوٹھوہار،بہاولپوراورفیصل آباد ریجنزمیں سی این جی اسٹیشنزکو گیس کی فراہمی آج سے ڈھائی روزکے لیے بند۔ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ۔

گیس لوڈمینجمنٹ پلان کے تحت اسلام آباد، راولپنڈی، مری، فیصل آباد ،ڈیرہ غازی خان اوربہاولپور میں جمعرات کی صبح چھ بجے سے ڈھائی روز کے لیے سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔ ان تینوں ریجنز میں ہفتے کی سہ پہر تین بجے سی این جی سٹیشنز کھول دیئے جائیں گے۔ گیس کی ہفتہ وار بندش کی وجہ سے ملازمت پیشہ افراد اور کاروبار کےلئے جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ٹرانسپورٹرزصورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے من مانے کرائے وصول کررہے ہیں۔ ادھر فیصل آباد کی صنعتوں کو تین روز کے لیے گیس کی فراہمی بند ہے۔ جس کی وجہ سے روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والے مزدور بے روز گار ہوگئے ہیں جبکہ لوڈشیڈنگ اور گیس کی بندش سے دھاگے کی صنعت بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن