کراچی اور لاہوراسٹاک مارکیٹوں میں مندی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیا،کے ایس سی ہنڈریڈ انڈیکس بارہ ہزار ایک سو پوائنٹس کی سطح سے بھی گرگیا۔

Jul 28, 2011 | 14:47

سفیر یاؤ جنگ
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کوانڈیکس آغاز میں ہی بارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح پر پہنچنے کے بعد مندی کا شکار ہوگیا۔انرجی، ریفائنری ،بینکس ،ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سمیت زیادہ تر اسکرپٹس شدید مندی کی لپیٹ میں رہے جبکہ لکی سیمنٹ،بائیکو پیٹرولیم، اورجے ایس گروتھ فنڈ میں مثبت سرگرمیاں بھی مارکیٹ کی مندی کو کم نہ کرسکیں۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو سڑسٹھ پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزاراٹھانوے پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی کاروباری حجم چھ کروڑ تینتالیس لاکھ شئیرزرہا ۔ادھرلاہور سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کارجحان رہا۔ ایل ایس ای انچاس پوائنٹ کمی کے ساتھ تین ہزار اکیاسی پوائنٹ پر بند ہوئی۔ مارکیٹ میں ایک سو پندرہ کمپنیوں کے اکتیس لاکھ ترانوے ہزار ایک سو نو حصص کا کاروبار ہوا۔ پانچ کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ،اڑتالیس کمپنیوں میں کمی جبکہ باسٹھ کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
مزیدخبریں