بھارت: سماجی رہنما انا ہزارے نے سیاست میں آنے پر غور شروع کر دیا

نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں کرپشن کے خلاف مہم چلانے والے سماجی رہنما انا ہزارے نے کہا ہے کہ وہ سیاست میں آنے پر غور کر رہے ہیں۔ ایک ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انا ہزارے نے کہاکہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے، ملک کو متبادل سیاسی قیادت فراہم کرنے کے لئے کسی بھی نئی پارٹی کی حمایت کریں گے جو کرپشن کے خاتمے کے لئے تیار ہو۔

ای پیپر دی نیشن