صدارتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے شکست کے خوف سے بائیکاٹ کیا: نوید علی

پاکپتن (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں نوید علی نے کہا کہپیپلز پارٹی نے صدارتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ممنون حسین کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے خوف سے الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران لوٹ مار سرکاری اداروں میں کرپشن کے بازار گرم کرنے اور کرپٹ ترین لوگوں کو اپنی حکومت میں اہم منصب پر فائز کرنے پر پیپلز پارٹی اندرونی اختلافات کا شکار ہو کر رہ گئی ہے۔  مسلم لیگ ن اپنے دور اقتدار میں ملک سے بجلی کے اندھیروں اور ملکی اداروں میں کرپشن کا خاتمہ کرکے پاکستان کو معاشی اور صنعتی ترقی کی طرف گامزن کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...