لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمن بن محمد نے جامع مسجد محمودی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غلبہ اسلام کیلئے طاقت کا حصول ضروری ہے۔ وہ غزوہ بدر کے موضوع پر گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں صرف طاقتور کی بات سنی جاتی ہے اور اہمیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کو ہر طرح سے مغلوب و محکوم بنا کر رکھ دیا گیا ہے ۔ مسلمان اللہ پر جنگ بدر کی طرح توکل کرتے ہوئے ہر محاذ پر خود کو طاقتور بنائیں۔ تب ہی اللہ تعالیٰ کی نصرت نصیب ہوگی۔ عالم اسلام کے حکمران طاغوتی طاقتوں کے آلہ کار بننے کے بجائے صرف اپنے عوام کے دل کی آواز سنیں۔
غلبہ اسلام کیلئے طاقت کا حصول ضروری ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد
Jul 28, 2013