قاہرہ (آن لائن )مصر کے علاقے جزیرہ نما سیناءمیں سرکاری فوج کی بکتر بند گاڑی پر راکٹ حملے میں ایک افسر اور سپاہی زخمی ہو گئے۔ اسی دوران نامعلوم دہشت گرد جنگجوو¿ں نے شمالی سیناءمیں مصری فوج کے تین ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی اور جنوبی سیناءسے تعلق رکھنے والے 60قبائلی سرداروں نے عبدالفتاح السیسی اور وزیر دفاع کی کال پر لبیک کرتے ہوئے ایک معاہدے پر دستخط اپنے خون سے کئے ہیں۔ یہ معاہدہ عبوری وزیر مملکت برائے دفاع محمد صابر نے سیناءکے عرب قبائلی سربراہوں سے ملاقات میں کیا۔
مصر: سیناءمیں مصری فوج کی گاڑی پر گولا باری، ایک افسر اور سپاہی زخمی
Jul 28, 2013