لاہور (رپورٹنگ ٹیم+نامہ نگاروں سے) لاہور سمیت پنجاب بھر میں صوبائی حکومت کی کال پر انسداد ڈینگی ڈے منایا گیا۔ اس موقع پر صوبائی دارالحکومت کے دفاتر اور ہسپتال کھلے رہے اور ان میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے تمام تر افسروں اور سٹاف نے انسداد ڈینگی ڈے منانے کے لیے اپنے اپنے دفاتر میں حاضری کو بھرپور طریقے سے یقینی بناتے ہوئے ڈینگی مچھر کی افزائش کے خاتمے کے لیے صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ محکمہ پی اینڈ ڈی کے سپیشل سکواڈ سینی ٹیشن نے ڈینگی مچھر کے خلاف اپنے خصوصی صفائی مہم کے دوران پی اینڈ ڈی کے احاطہ میںقائم دفاتر ، ڈارک اور سٹور رومز، واش رومز، پی اینڈ ڈی کمپلیکس کے اندر اور باہر کھلی جگہوں اور پارکنگ سٹینڈوں میں صفائی آپریشن انجام دیا۔ محکمہ پی اےنڈ ڈی کی جانب سے انسدادڈینگی مہم کے حوالے سے اینٹی ڈینگی واک چوک استنبول سے لے کر پی اینڈ ڈی کمپلیکس تک منعقد کی گئی۔ مذکورہ واک کی قیادت صوبائی سیکر یٹری پی اینڈ ڈی عارف انور بلوچ نے کی۔ علاوہ ازیں پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈینگی ڈے کے موقع پر پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں حفاظتی و آگہی سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیرنے ہیڈکواٹر میں منعقدہ میٹنگ میں ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جسںمیں پنجاب کے 36اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسروں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شمولیت کی۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور نے یوم انسداد ڈینگی کے حوالے سے ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا جس کی قیادت صوبائی وزیر صحت پنجاب طاہر سندھو اور ڈی سی او لاہور نسیم صادق نے کی۔ واک کا آغاز ٹاﺅن ہال سے کیا گیا جو جی پی او چوک پہنچ کراختتام پذیر ہوئی جہاں پر ڈی سی او لاہور نسیم صادق اور صوبائی وزیر برائے صحت طاہر سندھو نے اشارے پر کھڑے ہو کر عوام الناس سے ڈینگی کی حفاظتی تدابیر اپنانے کے حوالے سے پمفلٹ تقسیم کئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت طاہر سندھو نے کہا کہ لاہور سمیت پورے پنجاب میں ڈینگی مہم جاری ہے اور ملازمین جانفشانی کے ساتھ ڈینگی لاروا کو تلف کر رہے ہیں۔ دریں اثناءسیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول پنجاب محمد انور رشید کی سربراہی میں لبرٹی چوک سے حفیظ سنٹر گلبرگ تک ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلہ میں واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈائریکٹر جنرل ماحولیات فاروق حمید شیخ، ڈائریکٹر توقیر قریشی، ڈائریکٹر نسیم الرحمن شاہ (ای آئی اے) و دیگر محکموں کے افسران و اہلکار، این جی اوز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری ماحولیات انور رشید نے ڈینگی لاروا کے جنگی بنیادوں پر خاتمہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر شہری اپنے گھروں، سرکاری اداروں، فیکٹریوں، گوداموں میں کوئی ایسی جگہ نہ چھوڑیں جہاں پانی جمع ہونے کا اندیشہ ہو۔ جہاں کہیں بھی پانی جمع ہو فوری طور پر اسے خشک کیا جائے تاکہ ڈینگی لاروا کے پنپنے کے مقامات کا خاتمہ ہو سکے۔ اس سے قبل محکمہ تحفظ ماحولیات کے دفتر میں ڈینگی ڈے کے حوالے سے سیمینار ہوا جس سے صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات شجاع خانزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی وائرس سے بچا¶ کیلئے علماءسمیت ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ اسی طرح ڈینگی کیخلاف ٹی ایم اے راوی ٹا¶ن کے زیراہتمام آزادی چوک سے اقبال پارک تک واک کا اہتمام کیا گیا جس میں محکمہ صحت، ٹی ایم اے، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، پی ایچ اے کے افسروں و عملہ کے علاوہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ٹی ایم او راوی ٹا¶ن محمد زبیر وٹو نے کہا کہ یوم انسداد ڈینگی پر آگاہی واک کے علاوہ سیمینارز کا انعقاد بھی کیا گیا۔ علاوہ ازیں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ڈینگی ڈے کے موقع پر مزنگ روڈ پر صفاں والا چوک سے مزنگ اڈا تک آگاہی واک کی گئی جس کی قیادت منیجر آپریشن آصف اقبال نے کی۔ ممبر صوبائی اسمبلی ماجد ظہور نے واک میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ ماجد ظہور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہری اپنے گھروں اور دفاتر میں بڑی مقدار میں پیدا ہونے والے کوڑے کو باہر گلیوں اور سڑکوں پر کھلا نہ پھینکیں بلکہ شاپر میں بند کرکے کوڑے دان میں ڈالیں یا پھر 1139 پر اطلاع دیں تاکہ کوڑے کو بروقت ٹھکانے لگا کر ڈینگی جیسی وبا سے بچا¶ کو یقینی بنایا جا سکے۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام آرٹس کونسل ہال گوجرانوالہ میں ڈینگی بھگاﺅ آگہی سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میںمختلف مکتبہ فکر کے لوگوں اور سیکرٹری یونین کونسلز کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ شرکاءسے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ گوجرانوالہ محمد شہباز چیمہ‘ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک مزمل حسین اورڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی آرگنائزیشن گوجرانوالہ الطاف حسین جگ نے خطاب کرتے ہوئے ڈینگی جیسے موذی مرض اور اس سے بچاﺅ کی حفاظتی تدابیر سے حاضرین کو آگاہ کیا۔بعد میں شرکاءنے کمشنر آفس سے سول ہسپتال تک آگاہی واک بھی کی۔علاوہ ازیں حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈینگی ڈے کے سلسلہ میں محکمہ ماحولیات گوجرانوالہ اور انتظامیہ ڈی سی کالونی کے اشتراک سے ایک ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا۔ یہ واک نور سکول سے شروع ہو کر دفتر انتظامیہ ڈی سی کالونی اختتام پذیر ہوئی۔واک کی قیادت وسیم احسن چیمہ ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات نے کی جبکہ لیفٹیننٹ کرنل (ر) اسلام الحق‘ عامر یعقوب وڑائچ ودیگر نے شرکت کی۔بعد ازاں چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی دفتر ماحولیات میں صفائی و سپرے کا اہتمام کیاگیا۔دریں اثناءشیخوپورہ سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق محکمہ تعلےم شےخوپورہ کے زےراہتمام انسداد ڈےنگی مہم کے سلسلہ مےں واک ہوئی جس مےں سےنکڑوں مرد خواتےن اساتذہ، طلبہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ قےادت سٹی اےم اےن اے مےاں جاوےد لطےف، سٹی اےم پی اے عارف خان سندھےلہ، ای ڈی او اےجوکےشن افشاں ظفر اور اے سی راشد ارشاد نے کی۔ علاوہ ازیں محکمہ صحت کے زیراہتمام عوام میں ڈینگی مرض کے تدارک بارے شعور اجاگر کرنے کے لئے ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ واک ریلی ڈسٹرکٹ ہسپتال سے شروع ہو کر رفیع چوک سے ہوتی ہوئی دوبارہ ڈسٹرکٹ ہسپتال پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت ایم پی اے محمد عارف خان سندھیلہ نے کی۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر رانا عمران علی خان، ای ڈی او ایجوکیشن افشاں ظفر، ایم ایس ڈاکٹر مبشر احمد اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ڈینگی مچھر مہم کےخلاف واک کا اہتمام کیا۔ شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ایکسئن پبلک ہیلتھ چوہدری محمد ایوب نے کہا شدید گرمی یا سردی ختم ہونے کے فوری بعد آپ اپنے گھر دفتر سٹور پودوں کیاریوں اور لان میں سپرے کریں کیونکہ اس عرصہ میں مچھر کی افزائش شروع ہوتی ہے دروازوں اور کھڑکیوں پر جالیاں لگائیں سوتے وقت مچھر دانیوں کا استعمال کریں۔ قصور سے نامہ نگار کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں عباد علی جتالہ کی سربراہی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ای ڈی او، سی ڈی ڈاکٹر اقبال شاکر، ڈاکٹر خالد، ڈسڑکٹ آفیسر کوآپریٹو، ڈی ایچ عبدالشکور ڈی او سی او نے شرکت کی۔ ضلع کونسل ہال میں جن محکموں نے سیمینار کئے ان میں واٹر مینجمنٹ، محکمہ لائیوسٹاک، محکمہ زرعی توسیع زراعت، ڈی او ایگری کلچر، محکمہ زرخیزی پانی و مٹی شامل تھے۔ گورنمٹ بوائز کالج اور گور نمٹ گرلزکالج میں بھی ڈینگی پر سیمینار اور واک کی گئی۔ اسی طرح سنٹرل سٹیشن ریسکیو 1122 سے لیکر نیشنل بینک چوک تک ڈینگی آگاہی واک نکالی گئی جس میں ریسکیو 1122کے ساتھ ساتھ محکمہ ماحولیات، ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ اور سول سوسائٹی نے حصہ لیا۔ علاوہ ازیں ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ڈینگی لاروا کی تشخیص کیلئے شہر کے مختلف کمرشل اور گھریلو مقامات کے سروے بھی کئے۔ شرقپور شریف سے نامہ نگار کے مطابق یہاں بھی انسداد ڈینگی کے سلسے میں ایک ریلی نکالی گئی جو پورے شہر کا چکر لگانے کے بعد چھوٹا اڈا لاریاں پر اختتام پذیر ہوئی جس کی قیادت مختلف محکموں کے افسران کے علاوہ لیڈی ہیلتھ ورکروں نے بھرپور شرکت کی ریلی کی قیادت ایم ایس ڈاکٹر جاوید منیر ٹی ایم او ساجد مشرف، ٹی ایم او ریگویشن محمد عثمان خان نے کی شرکاءریلی نے بینرز پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے۔ الہ آباد ٹھینگ موڑ سے نامہ نگار کے مطابق آر ایچ سی کے ایم او ڈاکٹر جاوید اقبال اور ڈاکٹر رشید بھٹی کی زیرقیادت انسداد ڈینگی یوم پر ریلی نکالی گئی جس میں پیرا میڈیکل سٹاف اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نارنگ منڈی سے نامہ نگار کے مطابق انسداد ڈینگی خاموشی سے گزر گیا۔ کوٹلی ورکاں، جنڈیالہ کلساں، لبان والی سمیت کئی علاقوں میں دو ماہ سے دو دو فٹ پانی کھڑا ہے۔ محکمہ تعلیم کے افسروں کے دفاتر جوہڑ میں تبدیل ہو چکے اور ڈینگی لاروا کی افزائش کا باعث بن رہے ہیں۔ سانگلہ ہل سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق ٹی ایم اے آفس میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے سیمینار ہوا جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر نظارت علی نے کی جبکہ ڈی ایچ او ننکانہ ڈاکٹر نصیر احمد کاہلوں، ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ہمایوں آزاد اور دیگر نے شرکت کی۔ بعدازاں ڈاکٹر نصیر احمد کاہلوں اور سید نظارت علی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ حافظ آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق ریسکیو 1122 کے دفتر میں ڈینگی کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے سیمینار ہوا جس سے ڈی ای او صبغت اللہ اور ریسکیو آفیسر شوکت علی نے خطاب کیا۔ بعدازاں ریسکیو آفس سے جناح چوک بائی پاس تک ریلی نکالی گئی۔ ادھر جناح ہال میں سیمینار ہوا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس نے کہا کہ اپنے گھر گلی اور محلے میں صفائی ستھرائی کر کے ڈینگی سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق اعظم تارڑ، ڈاکٹر ارشاد چٹھہ بھی موجود تھے۔
السیسی کی باری ہے: منور حسن
”یوم انسداد ڈینگی“ منایا گیا، لاہور میں واک، سیمیناروں کا اہتمام
Jul 28, 2013