آر پار کشمیری قیادت کا اجلاس، تحریک آزادی کے بیس کیمپ سے عدم استحکام ختم کرنے پر نواز شریف کا شکریہ ادا کیا گیا

Jul 28, 2013

اسلام آباد( آن لائن)کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں آر پار کی قیادت کا اہم اجلاس صدر ریاست جموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میںوزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید ،حریت کانفرنسی رہنما ،مسلم کانفرنس ،ایم کیو ایم کے رہنما شریک ہوئے اجلاس میں ریاست کے تشخص کو اجاگر کرنے اور تحریک آزادی کے بیس کیمپ سے عدم استحکام ختم کرنے اور تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں حکومت کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے پرآر پار کشمیری قیادت کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا شکریہ اداءکیا گیا۔اس موقع پر حریت کانفرنس اور آزادکشمیر کی سیاسی قیادت نے فیصلہ کیاکہ وہ تحریک آزادی کشمیر کے تناظر میںوزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔ 

مزیدخبریں