2013ءمیں 10981 مقامات کا معائنہ، 123 پر ڈینگی لاروا پایا گیا

2013ءمیں 10981 مقامات کا معائنہ، 123 پر ڈینگی لاروا پایا گیا

لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ زراعت پنجاب کے انٹامالوجسٹس کے سروے کے مطابق ڈینگی مچھر کے لاروے کی نشاندہی کے لئے سال 2013کے دوران اب تک 10981مقامات کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 123مقامات پر لاروے کی کثیر تعداد پائی گئی ہے۔ اس سال بارشوں کے باعث ڈینگی مچھر کو اپنی افزائش کے لئے زیادہ جگہیں ملنے کے مواقع میسر ہونگے لہٰذا ڈینگی کے کنٹرول و انسداد کے لئے بھرپور احتیاط اور اقدامات کرنا ہوں گے۔ یہ بات ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ) محکمہ زراعت پنجاب احمد علی ظفر نے انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر زراعت ہاﺅس لاہور میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ س موقع پر ڈینگی مچھر کی روک تھام اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے ویڈیو ڈاکومینٹری کا بھی اہتمام کیا گیا۔محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر عوام میں ماحول کو صاف رکھنے اور ڈینگی کے خاتمہ کے لئے ٹھوکر نیاز بیگ سے جوڈیشل کالونی تک ”آگاہی واک“ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن