گوجرانوالہ میں تصادم، 5 گھروں کو آگ لگا دی،2 بچیاں اور خاتون جاں بحق

Jul 28, 2014

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر توہین آمیز تصویر اپ لوڈ کرنے پر دو گرو پوں میں تصادم سے 2 بچیاں اورخاتون  جاں بحق جبکہ امام مسجد کے بیٹے سمیت دو افراد زخمی ہو گئے، مشتعل مظاہرین نے 5 گھروں آگ لگا دی ،5 بچے اور 4 خواتین دم گھٹنے سے بے ہوش جبکہ قیمتی سامان جل کر خاک ہو گیا۔ حیدری روڈ کے قادیا نی مسلک سے تعلق رکھنے والے نو جوان عاقب نے فیس بک پر توہین آمیز تصویر اپ لوڈ کی تھی جسے دیکھ کر محلے دار نوجوان صدام حسین طیش میں آکر عاقب کے گھر گیا جہاں پر عاقب اور صدام کاجھگڑا ہوا اس دوران عاقب نے فائرنگ کر دی جس کی زد میںآکر راہگیر بچہ زکر یا زخمی ہو گیا اس دوران محلے کے دیگر افراد بھی جمع ہوئے اور واقعہ کے بارے میں معلوم ہونے پر مشتعل افراد نے عاقب سمیت اس کے رشتے داروں کے4 گھروں کو آگ لگا دی جبکہ مظاہرین میں شامل بعض افراد موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھروں اور سرئیے کے گوداموں سے سامان لو ٹ کر لے گئے تاہم  ہنگامہ آرائی کے دوران آگ سے گھروں میں پڑا لاکھوں رو پے کا  سامان 4 جنریٹر 5 موٹرسائیکلیں اور ٹریکٹر ٹرالی جل گئیں کشیدگی کی اطلا ع ملنے پر ایم پی اے عمران خالد بٹ ،سی پی او گوجرانوالہ وقاص نذیر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مو قع پر پہنچ گئے اس دوران مشتعل افراد نے آگ بجھانے کیلئے آنیوالی ریسکیو ٹیموں کو بھی زبردستی فائر فائٹنگ سے روک دیا۔ انتظامیہ کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد مظاہرین نے گھروں میں لگی آگ بجھانے کی اجازت دی۔ فائر فائٹنگ کے دوران ایک گھر سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے چھ بچوں اور5 خواتین کو ریسکیو ٹیموں نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر بچی کا ئنات ،حرا اور خاتون بشیراں بی بی دم توڑ گئیںجبکہ دیگر افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم علاقے میں تاحال صورتحال کشیدہ ہے ۔وزیراعلیٰ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی اور فوری طور پر انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کو موقع پر پہنچنے کی  ہدایت کی

مزیدخبریں