افغانستان سے شمالی وزیرستان کے مزید 3466 خاندان واپس آ گئے

پارا چنار(آن لائن)شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کا افغانستان کے کرم ایجنسی کے راستے واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 24658 افراد پر مشتمل 3466 خاندان پاکستان واپس آ چکے ہیں۔ فاٹا ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کرم ایجنسی کے کوآرڈینیٹر مجاہد لی طوری کے مطابق شمالی وزیرستان سے افغانستان میں داخل ہونے والے آئی ڈی پیز کی پاکستان کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے ۔مجاہد علی کا کہنا تھا کہ علی زئی ہائی سکول افغانستان سے آنے والے آئی ڈی پیز کے لئے رجسٹریشن کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں رجسٹریشن کے موقع پر متاثرین  کا طبی معائنہ کیا جاتا ہے۔
خاندان واپس

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...