سکردو: سدپارہ نالے میں طغیانی سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی زیرآب آ گئی

سکردو (اے پی اے) سکردو میں پہاڑوں پر برف پگھلنے کے باعث سدپارہ نالے میں طغیانی کے باعث سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی زیرآب آ گئی جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبے گرنے سے بجلی کا نظام متاثر ہو گیا۔ دریائے سندھ میں پانی کا بہائو مسلسل بڑھ رہا ہے۔ سدپارہ نالے میں طغیانی کے باعث سکردو سے تفریحی مقام دیوسائی جانے والی رابطہ سڑک ٹریفک کے لیے بند ہو گئی جس کے باعث متعدد سیاح پھنس گئے۔ ایک درجن سے زائد مکانات اور سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی زیرآب آ گئیں۔ پہاڑوں پر برف پگھلنے کا سلسلہ جاری ہے اور دریائے سندھ میں پانی کا بہائو مسلسل بڑھ رہا ہے جس کے باعث مزید گھر اور فصلیں زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
سدپارہ نالہ/ طغیانی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...