انقرہ سے استنبول تیز رفتار ٹرین کا آغاز

انقرہ (بی بی سی) ترکی نے انقرہ اور استنبول کے درمیان تیز رفتار ٹرین سروس کا آغاز کیا ہے جس سے سات گھنٹے کا سفر آدھے وقت میں طے کیا جا سکے گا۔ ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے انقرہ سے روانہ ہونے والی پہلی تیز رفتار ٹرین پر سفر کر کے اس کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے راستے میں ایک قصبے میں رک کر الیکشن مہم کے سلسلے میں خطاب بھی کیا۔ یہ ٹرین 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو چھو سکتی ہے۔ اردوغان نے اعادہ کیا ہے کہ وہ ملک میں ٹرینوں کے نیٹ ورک میں جدت لائیں گے۔ ہم نے وعدہ کیا تھا۔ ہم نے محنت کی، ہم نے پہاڑ سر کیے اور دریا عبور کیے۔ اس پراجیکٹ کو رکوانے کی تمام تر کوششوں کے باوجود ہم نے اس کو مکمل کیا۔ اس تیز رفتار ٹرین میں تاخیر اور روکاٹیں کافی آئیں۔ حال ہی میں تیز رفتار ٹرین افتتاح سے قبل مرمت کا کام کرنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔ اس ٹرین کی آخری منزل استنبول کا نواحی علاقہ پیندک ہے جو باسفورس کے ایشیائی جانب ہے۔ ترکی کی حکومت باسفورس کے نیچے سے استنبول کے مرکز تک ریل لنک لانا چاہتی ہے لیکن ابھی یہ معلوم نہیں کہ یہ منصوبہ کب شروع ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...