آصف یاسین کی مدت ملازمت پوری سبکدوش ہوگئے، نئے سیکرٹری دفاع کا فیصلہ وزیراعظم کی واپسی پر ہوگا

Jul 28, 2014

اسلام آباد(آئی این پی) سیکرٹری دفاع آصف یاسین اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر اتوار کو سبکدوش ہو گئے ‘ سیکرٹری دفاع کی ریٹائرمنٹ پر نئے سیکرٹری دفاع کیلئے سابق اعلیٰ فوجی افسران کے ساتھ کئی بیورو کریٹس کے نام بھی سامنے آ گئے۔ ثناء نیوز کے مطابق سیکرٹری دفاع کے عہدے پر نئے نام کا حتمی فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر ہوگا۔ جی ایچ کیو اس عہدے پر کسی سابق اعلیٰ فوجی افسر جبکہ وزیر اعظم ہائوس اس عہدے پر کسی سینئر بیورو کریٹ کی تقرری کا خواہش مند ہے۔
سیکرٹری دفاع

مزیدخبریں