لا ہور (نامہ نگار)محکمہ پولیس میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہونے والے ریٹائرڈ فوجیوں نے نوکری سے فارغ کئے جانے پر گزشتہ روز مال روڈ پر فیصل چوک بلا ک کرکے شدید احتجاج کیا اور دھرنا دیا اور وہ اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔دھرنے کی وجہ سے مال روڈ پر سارا دن ٹریفک بدترین جام رہا اور شہریوں کو شدید پریشانی ومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشر ف نے رات گئے محکمہ پولیس سے کنٹریکٹ منسوخ ہونے کے بعد نکالے گئے ریٹائر فوجیوں سے مذاکرات کرتے ہوئے 1300 ملازمین کا 4ماہ تک کنٹریکٹ بحال کر دیا جبکہ اس سے قبل لاہور کے 287 ریٹائرڈ فوجیوں کا پہلے ہی کنٹریکٹ بحال کیا جا چکا ہے۔ ریٹائرڈ فوجیوں کے پنجاب اسمبلی کے باہر مال روڈ پر احتجاج پر رات گئے سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشر ف نے محکمہ پولیس سے کنٹریکٹ منسوخ ہونے کے بعد نکالے گئے 1300 ریٹائر ڈ فوجیوں کے کنٹریکٹ میں 4ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
کانسٹیبل بھرتی ریٹائرڈ فوجیوں کا نکالے جانے پر دھرنا، رات گئے 1300 کا کنٹریکٹ بحال
Jul 28, 2015