خطے کو دہشت گردی کے عفریت سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہیں: چودھری نثار

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل این جی اوز کے حوالے سے جلد نئی پالیسی وضع کررہے ہیں تاکہ مقامی اور انٹرنیشنل این جی اوز منظم انداز اور اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام احسن طریقے سے کرا سکیں، پاکستان خطے کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کی عفریت سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینیڈین ہائی کمشنر ہیتھر کروڈن سے ملاقات کے دوران کیا جس میں دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی کی حوالے سے تعاون، این جی اوز اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے میں بین الاقوامی برادری خصوصاً دوست ممالک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انٹرنیشنل این جی اوز کے حوالے سے جلد نئی پالیسی وضع کررہے ہیں تاکہ لوکل اور انٹرنیشنل این جی اوز منظم انداز میں اور اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنا کام احسن طریقے سے کرسکیں۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے یقین دہانی کراتے کہا کینیڈا پاکستان میں سماجی و معاشی شعبوں کی ترقی اور سکیورٹی کو بہتر بنانے کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...