راولپنڈی (آئی این پی) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل کے بیان کے حوالے سے رپورٹ پیش نہ کئے جانے پر وزارت خارجہ کو ایک مرتبہ پھر نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔ پیر کے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج رائے محمد ایوب مارتھ کے روبرو سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید قتل کیس کی سماعت ہوئی جہاں پر سابق سی پی او راولپنڈی کی جانب سے ایک روزحاضری سے استثنیٰ کی درخوا ست پیش کی گئی جسے منظورکرلیاگیا، بے نظیر بھٹو کے ڈرائیور جاوید رحمن بھی عدالت میں پیش ہوئے جس پر فاضل جج نے ان کے وارنٹ گرفتاری کے احکامات معطل کر دیئے، امریکن صحافی مارک سیگل کی رپورٹ عدالت میں پیش نہ کرنے پر وزارت خارجہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،کیس کی آئندہ سماعت26اگست کوہوگی۔
’’بے نظیر قتل کیس‘‘ خصوصی عدالت نے مارک سیگل کے بیان بارے رپورٹ پیش نہ کرنے پر وزارت خارجہ کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا
Jul 28, 2015