پاکستان اور آئی ایم ایف کا جائزہ اجلاس کل دبئی میں ہوگا

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین آٹھواں جائزہ اجلاس کل (بدھ کو) دبئی میں ہوگا،مذاکرات کی کامیابی کے بعد پاکستان کو پچپن کروڑ ڈالر ملیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین قرضے کے ایکسٹنڈنگ فیسلٹی فنڈ پروگرام کا آٹھواں جائزہ اجلاس انتیس جولائی تا چھ اگست کے درمیان ہوں گے۔ جائزہ اجلاس دو مراحل میں ہوں گے، پہلے مرحلے میں سٹاف لیول کی سطح پرتکنیکی مذاکرات ہوں گے، جس میں پاکستان کی معیشت کا جائزہ لیاجائے گا۔ دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرخزانہ اسحاق ڈار کریں گے جبکہ اس مرحلے میں چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری خزانہ اور گورنر سٹیٹ بنک بھی شامل ہوں گے۔ آئی ایم ایف ٹیم کی قیادت مشن کے سربراہ ہیرالڈ فنگر کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن