اسلام آباد: گھر میں آتشزدگی سے3 کمسن زندہ جل گئے، والدین 2 بیٹیوں سمیت شدید زخمی

Jul 28, 2015

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی دارالحکومت کے علاقے مسلم کالونی کے ایک گھر میں آتشزدگی کے اندوہناک واقعہ میں تین بچے جبکہ دو بیٹیوں سمیت والدین بھی آگ میں جھلسنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئے۔ پیر کے روز وفاقی دارالحکومت میں گھر میں موم بتی روشن کی گئی اور موم بتی کے گرنے کی وجہ سے آگ لگ گئی جس کی وجہ سے 18ماہ کی معصوم اسماء اور 4 سالہ نور اور 8سالہ ریمبیل جاں بحق ہوگئے جبکہ والدین انصار اور روبینہ کے علاوہ حلیمہ اور عنبر بری طرح جھلس گئے ، ترجمان پمز ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جاں بحق بچوں کی نعشیں مسلم کانفرنس بری امام پہنچا دی گئیں جبکہ زخمیوں کا علاج جاری ہے تھانہ سیکرٹریٹ میں اتفاقیہ حادثے کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔

مزیدخبریں