کرپشن: خیبر پی کے احتساب کمشن نے2 ریٹائر، ایک حاضر سروس افسر کو گرفتار کر لیا،100 کرپٹ شخصیات کی فہرست تیار

پشاور (نوائے وقت رپورٹ + صباح نیوز) خیبر پی کے احتساب کمشن نے محکمہ سماجی بہبود کے دو ریٹائرڈ اور ایک حاضر سروس افسر کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں افسر شاہ، نثار محمد اور انصاف الرحمن شامل ہیں۔ تینوں افراد پر کروڑوں روپے کی خوردبرد کا الزام ہے۔ دوسری جانب چند روز میں کرپشن میں ملوث بااثر شخصیات کی گرفتاری کا بھی امکان ہے جس کے لئے 100سے زائد افراد کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ خیبر پی کے کے احتساب کمشن نے 2002ء کے انتخابات سے بننے والی حکومتوں کے ادوار میں کرپشن اور اختیارات کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اختیار ملنے کے بعد موجودہ دور کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی اور ایم ایم اے دور حکومت کے بھی کئی کیسوں کی چھان بین کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...