کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں بااثر مافیا نے ملیر ندی کے اندر ہائوسنگ سوسائٹی بنا دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق چائنا کٹنگ کے خلاف کارروائی کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چائنا کٹنگ کے معاملے پر نیب کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں۔ ہائوسنگ سوسائٹی ملیر ندی کے دو حصے کاٹ کر بنائی گئی ہے۔ سوسائٹی کے پی سی اے کے اہلکاروں کے نام پر بنائی گئی ہے۔ علاوہ ازیں آن لائن کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری پھر سوک سینٹر پہنچ گئی لینڈ ڈپارٹمنٹ کے 6ملازمین کوحراست میں لیکر ایک گھنٹہ تک پوچھ گچھ کی گئی اعلی افسر کے کمرے سے اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا۔ رینجرز کی بھاری نفری پھرسوک سینٹر پہنچ گئی اور لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے 6ملازمین سے ایک گھنٹہ تک مختلف معلومات لیں، بعد ازاں لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے ایک اعلی افسر کے کمرے سے اہم ریکارڈ لے کرچلی گئی سوک سینٹر کے اطراف اس دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی۔
کراچی:بااثر مافیانے ملیر ندی کے اندر ہائوسنگ سوسائٹی بنا دی، چائنا کٹنگ کیخلاف مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ
Jul 28, 2015