کابل (اے پی پی)افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں طالبان نے107 پولیس اہلکاروں کو رہا کر دیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ بدخشاں کے ضلع وردگ میں سو سے زائد طالبان جنگجوؤں نے گزشتہ تین دنوں کے دوران مختلف کارروائیوں کے دوران ان پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا تھا۔ صوبائی گورنر شاہ ولی ادیب نے میڈیاکو بتایا کہ طالبان کی کارروائی کے بعد 125 سکیورٹی اہلکاروں نے ہتھیار پھینک دیے تھے جنہیں طالبان نے اپنی حراست میں لے لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے سو سے زائد پولیس اہلکاروں کو آزاد کر دیا گیا ہے۔
افغان صوبہ بدخشاں میں طالبان نے107 پولیس اہلکاروں کو رہا کر دیا
Jul 28, 2015