مقبوضہ کشمیر: نوجوان کی پراسرار ہلاکت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر بھارتی فورسز کا وحشیانہ تشدد، متعدد زخمی

Jul 28, 2015

سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کے علاقے مندرباغ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان اویس احمد ففو کی پراسرار موت کے خلاف مائسمہ میں احتجاج کرنے والے پرامن مظاہرین پربھارتی فورسز نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اور ان پر آنسو گیس کے گولے پھینکے، جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپو رٹ کے مطا بق نوجوان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد کی گئی جس کے خلاف علاقے میں دکانیں بند رہیں اور قابض انتظامیہ نے احتجاج روکنے کے لیے بھاری تعداد میں بھارتی فورسز و پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا۔ یاد رہے مندر باغ گائوں کدل کا 17 سالہ نوجوان اویس احمد ففو گزشتہ کئی دنوں سے لاپتہ تھا اور اس کی لاش شمالی کشمیر کے سمبل علاقے میں دریائے جہلم سے گذشتہ روز برآمد ہوئی تو علاقے میں خبر پھیلتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور انہوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس سے مذکورہ نوجوان کی نعش کو اہل خانہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔ ادھر احتجاجی نوجوانوں نے لالچوک کی طرف پیش قدمی شروع کی تو بھارتی اہلکاروں نے انہیں آگے جانے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد بھارتی فورسز اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

مزیدخبریں