کول پاور پلانٹ کیس، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دیدیا

لاہور ( وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ منظوراحمد ملک نے شہری آبادی میں کول پاوور پلانٹ لگانے کیخلا ف کیس کی سماعت کیلئے فل بینچ تشکیل دیدیا ۔ شہری آبادی میں کول پاوور پلانٹ لگانے کیخلاف لاہورہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے حکم امتناعی جاری کررکھا ہے جس کے بعد معاملہ پر فل بینچ تشکیل دینے کے لیے سنگل بینچ نے چیف جسٹس کو سفارش کی تھی۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے جسٹس مامون الرشید کی سربراہی میں 3رکنی فل بینچ تشکیل دیدیا۔ فل بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس فیصل زمان اور جسٹس شاہد کریم شامل ہیں۔ فل بینچ کل سے درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ لاہور ہائیکورٹ میں 15سے زائد درخواست گزار وں نے شہری آبادی میں کول پاوور پلانٹ لگانے کے اقدام کو چیلنج کررکھا ہے۔ فل بنچ شہری آبادی میں کول پاوورپلانٹ لگانے کیخلاف کیس کی سماعت کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...