راولپنڈی: فحاشی کیخلاف آپریشن کے دوران گرفتار ازبک خاتون ضلع کچہری سے فرار، ایس ایچ او معطل

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں فحاشی کے اڈوں کے خلاف آپریشن میں گرفتار کی گئی ازبک خاتون ضلع کچہری میں پیشی کے دوران پولیس حراست سے فرار ہوگئی۔ ازبک ملزمہ انتلی کی گرفتاری کیلئے پولیس نے کئی جگہ چھاپے بھی مارے لیکن اس کا سراغ نہ مل سکا۔ ایس ایچ او خالد اعوان کو آئی جی نے معطل کردیا۔راولپنڈی اسلام آباد پولیس کی جانب سے مشترکہ کریک ڈائون کے بعد اس دھندے میں سرگرم کئی گروہ زیر زمین چلے گئے چھاپوں میں جن ہوٹلوں اور گیسٹ ہائوسوں سے ملوث ملزم پکڑے گئے ان کی انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ راولپنڈی میں پولیس نے بدکاری میں ملوث 35 ملزمان کو جیل بھجوا دیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...