سیالکوٹ / جموں (اے این پی) بھارت نے ایک بار پھر سیالکوٹ ورکنگ باﺅنڈری اور ایل او سی پر بٹل سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ چناب رینجرز کے منہ توڑ جواب سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔ پیر کی صبح بھارتی فوج نے چریکوٹ اور چاروا سیکٹر میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارت کی جانب سے ہلکے اور درمیانے درجے کے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ دریں اثناءبھارتی فوج نے الزام عائد کیا بلااشتعال فائرنگ پاکستان کی جانب سے کی گئی جس میں جموں سے ملحقہ ارنیا سیکٹر میں بھارت کی سرحدی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے پاکستان کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی فوج نے جوابی کارروائی کی تاہم دوسری طرف سے بھی کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔