چاروں ممبران اپنی مدت پوری کرینگے : عمران کے مطالبے پر کوئی رکن استعفی نہیں دیگا : ترجمان الیکشن کمشن

اسلام آباد (ایجنسیاں + خبر نگار) الیکشن کمیشن کے ترجمان نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ممبران کے استعفے کے مطالبے کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہاکہ چاروں ممبران آئینی طور پر منتخب ہوئے، اپنی مدت پوری کریں گے۔ الیکشن کمشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل افتخار راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے مطالبے پر الیکشن کمشن کے ممبران استعفیٰ نہیں دیں گے۔ یہی ممبران پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں بھی الیکشن کمشن کے ممبران رہیں گے۔ افتخار راجہ نے کہا کہ عمران خان الزام تراشی کے بجائے انتخابی اصلاحات کیلئے تجاویز دیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءکے انتخابات گزشتہ انتخابات سے زیادہ شفاف تھے جبکہ انتخابی اصلاحات کے بعد 2018ءکے انتخابات مزید بہتر انداز میں ممکن ہو سکیں گے۔ دریں اثناءسندھ حکومت نے بلدےاتی انتخابات کا شےڈول موخر کرنے اور صوبے مےں بلدےاتی انتخابات مرحلہ وار کرنے کے لئے درخواست دے دی۔ اس حوالے سے الےکشن کمشن کا اےک اہم اجلاس منعقد ہوا جس مےں سندھ کے بلدےاتی انتخابات کے حوالے سے تےارےوں پر غور کےا گےا۔ اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کی، اجلاس مےں چےف الیکشن کمشنر سندھ، چیف سیکریٹری اور لوکل گورنمنٹ کے حکام سمےت الےکشن کمےشن کے اعلیٰ افسران شرےک ہوئے۔ اجلاس کو سندھ حکومت کے نمائندوں کی جانب سے بتایا گیا کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن کے رولز بنا لئے ہیںاوروہ تین مرحلوں میں بلدیاتی الیکشن چاہتی ہے، اگر اسی شیڈو ل کے تحت الیکشن کرائے جاتے ہیں تو پہلا مرحلہ اکتوبر، دوسرا اور تیسرا مرحلہ نومبر میں مکمل ہو گا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری سندھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہے البتہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
ترجمان الیکشن کمشن

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...