آرمی چیف کی ملاقات‘ پاک فوج امن کیلئے امید کی علامت ہے : اطالوی وزیر خارجہ

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف اٹلی پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے اطالوی وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے جس میں علاقائی اور سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اطالوی وزیر خارجہ نے امن و استحکام کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے پاک فوج کو امن کیلئے امید کی علامت قرار دیا۔ اطالوی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں استحکام کے حوالے سے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔ آرمی چیف نے اٹلی میں اسلحہ ساز فیکٹریوں کا بھی دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسلحہ ساز فیکٹریوں کے دورے کا مقصد دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانا ہے۔ جنرل راحیل سیاسی اور عسکری رہنماﺅں کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
جنرل راحیل

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...