بلوچی پاکستان کے نہیں ظلم و استحصال کےخلاف ہیں ، لیاقت بلوچ

Jul 28, 2015

لاہور ( سپیشل رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکر ٹری جنرل و سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچی پاکستان کیخلاف نہیںہیں بلکہ وہ ظلم واستحصال کیخلاف ہیں۔ جماعت اسلامی اُن کے ساتھ ہے ۔ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو غریبوں کی حقیقی ترجمان ہے جو دھوکہ فریب اور جھوٹ کی سیاست نہیں کرتی ۔ ملک میں قر آن وسنت کے نظام کو قائم کرنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے ۔ پاک چائنا کوریڈورملکی ترقی وخوشحالی کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ پاک چائنا اقتصادی راہداری کی تعمیر کا مضبوط ارادہ حب الوطنی کا اظہار ہے ۔ بلوچستان کے حالات بہتری کی جانب چل پڑے ہیں ۔مسعودی قبائل کے یتیم بچوں کو جماعت اسلامی اور الخدمت فاﺅنڈیشن کے تعلیمی اداروں میں پڑھا یا جائے گا ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مسعوری قبائل کے چیف میر اسد بگٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں