4 نئے ارکان نے حلف اٹھاتے ہی وزیراعظم نااہلی کیس چیف الیکشن کمشنر کو بھیج دیا

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ+ صباح نیوز+ آن لائن) الیکشن کمشن کے4 نئے ارکان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا نے ارکان سے حلف لیا، جس کے بعد الیکشن کمشن فعال ہو گیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب الیکشن کمشن سیکرٹریٹ میں ہوئی۔ نئے حلف لینے والے ارکان میں پنجاب سے جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی، سندھ سے عبدالغفار سومرو، بلوچستان سے جسٹس (ر) شکیل بلوچ اور خیبر پی کے سے جسٹس(ر) ارشاد قیصر شامل ہیں۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد ارکان الیکشن کمشن کو انتخابی امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ چاروں نومنتخب ارکان نے حلف اٹھاتے ہی زیر التوا کیسوں کی جانچ پڑتال کی اور مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے دائر کیا گیا وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی ریفرنس اوپن کردیا۔ نواز شریف کی نا اہلی کے لئے دائر 4درخواستوں کا معاملہ چیف الیکشن کمشنر کو بھیج دیا گیا ہے، وزیر اعظم کیخلاف درخواستوں کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ آئندہ چند روز میں سامنے آ جائے گا۔ دوسری جانب سندھ میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابی شیڈول سے متعلق سمری بھی تیار کر لی ہے۔ وزیر اعظم کے داماد کیپٹن (ر)صدر کے خلاف اثاثے چھپانے سے متعلق کیس کی سماعت آج ہو گی۔واضح رہے وزیر اعظم نواز شریف کی وزارت عظمیٰ سے نااہلی کے لئے پاکستان تحریک انصاف،پاکستان پیپلز پارٹی، عوامی مسلم لیگ اور پاکستان عوامی تحریک نے جمع کرارکھی ہیں۔ واضح رہے کہ الیکشن کمشن کے دو ارکان کی مدت اڑھائی سال بعد قرعہ اندازی کے ذریعے ختم ہو جائے گی۔ جس کے بعد دو نئے ارکان کا انتخاب ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...