اسلام آباد+مری (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم محمد نواز شریف گزشتہ روز اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ مری پہنچے۔ وہ یہاں ایک روزہ قیام کے بعد آج اسلام آباد کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف جوں ہی اپنی رہائش گاہ پہنچے سڑک کے دونوں جانب چہل قدمی کرنے والے سیاحوں نے ان کو خوش آمدید کہا جس پر انہوں نے ہاتھ ہلا کر گرمجوشی سے جواب دیا۔ دریں اثناء وزیراعظم محمد نوازشریف آئندہ ماہ 2 روزہ دورے پرملائیشیا جائیں گے ، صحت یابی کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔