شیخوپورہ : انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کی جنرل کونسل کا اجلاس

Jul 28, 2016

نامہ نگار + نامہ نگار

شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی ضلع شیخوپورہ کی جنرل کونسل کے اجلاس میں ایک فلور اینڈ جنرل ملز کی آڑھتیوں سے گندم خریداری کی کروڑوں روپے کی ادائیگیاں نہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ میاں محمدشہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور ایک بار پھر اس بات کا اعلان کیا گیا کہ جب تک آڑھتیوں کی رقوم کی ادائیگی نہیں ہوتی مذکورہ ملزکا بائیکاٹ جاری رکھا جائے گاہمارے احتجاج اور مطالبہ کو سیاسی رنگ ہرگز نہ دیا جائے ہم اپنا معاشی قتل روکنے اور اپنا جائز حق لینے کی جدوجہد کررہے ہیں ، مل کے مالکان کی طرف سے تاجروں سے رابطہ خوش آئند ہے مگر وہ متاثرہ آڑھتیوں کی رقوم 31جولائی تک ادا کردیتے ہیں تو پھر احتجاج فوری ختم کردیا جائے گا بصورت دیگریکم اگست سے لاہور اور اسلام آباد کے ایوانوں کے سامنے دھرنے دیئے جائیں گے، اجلاس کی صدارت چوہدری ظفر محمود نے کی جبکہ جنرل سیکرٹری چوہدری محمد زبیر نے ایجنڈہ پڑھ کر سنایا، اس موقع پر حاجی جاوید اقبال جھگیانوالے، امجد نذیر بٹ، لالہ عبدالوحید شیخ، چوہدری ارشد چھرا، چوہدری سرور ورک، شیخ عبدالحفیظ ، حافظ عبیدالرحمن ڈوگر، ماسٹر محمد سرور گجر، چوہدری ریاض ورک، ملک مغیث احمد سمیت آڑھتیوں، پلے داروں اور گاڑی بانوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مزیدخبریں