شیخوپورہ(نامہ نگار)فیصل آباد روڈ کی آبادی بھکھی اور ملحقہ بستیوں کے سینکڑوں مکینوں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ بھکھی کے قریب محکمہ ماحولیات کے بعض افسروں کی ملی بھگت سے پرانے ٹائروں کو جلا کر تیل بنانے والی غیر قانونی فیکٹری فوری طور پر بند کروائی جائے جس کے باعث درجنوں افراد ٹی بی اور سانس کے امراض میںمبتلا ہوچکے ہیں،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اگر انکے مطالبہ کو تسلیم نہ کیاگیا تو وہ پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔