ساہیوال اور سرگودھا میں سزائے موت کے2 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

ساہیوال / بھلوال ( نامہ نگاران ) ساہیوال اور سرگودھا میں سزائے موت کے2 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔1992میں لاہور کے تھانے گلشن اقبال کی حدود میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرماں اور 2 بچوں کوفائرنگ کرکے قتل کرنیوالے مجرم غلام مصطفی کوالصبح سینٹرل جیل ساہیوال میں تختہ دارپرلٹکادیاگیا۔ دوسری جانب سرگودھا کی ڈسٹرکٹ جیل میں بھی سزائے موت کے قیدی سبطین کوتختہ دار پر لٹکادیاگیا۔مجرم نے1998میں تھانہ بھیرہ کی حدود میں گھریلوتنازع پراپنے بہنوئی کوقتل کیاتھا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق پھانسی سے قبل دونوں مجرموں کے اہل خانہ سے آخری ملاقات بھی کرادی گئی تھی۔کارروائی مکمل کرنے کے بعد مجرموں کی نعشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...