وہاڑی: پانی چوری کا الزام، محکمہ انہار کے ایس ڈی او نے بیلدار کو ہتھکڑی لگا کر درخت سے باندھ دیا

وہاڑی (نامہ نگار) محکمہ انہار ٹھینگی کے ایس ڈی او نے بیلدار کو ہتھکڑی لگا کر 4 گھنٹے درخت سے باندھے رکھا۔ پولیس نے 15 کی کال پر کھولا لیکن ایس ڈی او نے پانی چوری کا الزام لگا کر دوبارہ ہتھکڑی لگا دی۔ ایس ڈی او محمد سعید ڈھڈی نے پانی چوری کا الزام لگا کرممتاز علی بیلدار کو 4 گھنٹے تک اپنے دفتر کے باہر درخت کے ساتھ باندھے رکھا۔ ایس ڈی او سے جب صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا آپ اس طرح سرعام بیلدار کو ہتھکڑی لگا کر درخت کے ساتھ باندھ سکتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ مجھے اختیار حاصل ہے کہ میں اسکو باندھ سکتا ہوں۔ ایس ڈی او نے بعد میں9/L پربیلدار کے خلاف پانی چوری کے مقدمہ کے لیے تھانہ مترو کو تحریری درخواست بھی لکھ دی۔ جبکہ بیلدار ممتاز نے صحافیوں کو بتایا کہ میرا 9/L پر رقبہ ہی موجود نہیں ہے میرے ساتھ سراسر ناانصافی ہو رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...