جنیوا (رائٹرز) ایک خاتون نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنے شوہر کو سفر کرنے سے روکنے کیلئے ہوائی جہاز میں بم کی جھوٹی اطلاع کر دی۔ پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے جنیوا ائرپورٹ پر ایک خاتون نے کسٹم حکام کو دھمکی دی کہ ایک بم لے کر جانے والا ایک شخص وہاں موجود ہے۔ پولیس نے کال کی جگہ پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود خاتون نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے شوہر کو سفر سے روکنے کیلئے بم کی جھوٹی اطلاع دی۔
جنیوا: شوہر کو سفر سے روکنے کیلئے بیوی نے ائرپورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع دیدی
Jul 28, 2016