آزاد جموں و کشمیر کونسل کے چار نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

Jul 28, 2016

اسلام آباد (این این آئی) آزاد جموں و کشمیر کونسل کے چار نومنتخب ارکان کی حلف برداری کی تقریب اسلام آباد میں آزاد جموں و کشمیر کونسل سیکرٹریٹ کی عمارت میں ہوئی۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و انچارج وزیر آزاد جموں و کشمیر کونسل چوہدری محمد برجیس طاہر نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والے نو منتخب ارکان میں مختار احمد خان عباسی، اختر پرویز اعوان، پرویز اختر اور محمد یونس میرکے نام شامل ہیں۔ تقریب حلف برداری کے موقع پر انچارج وزیر نے نومنتخب ارکان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اور آئندہ کی ذمہ داریوں سے متعلق نیک خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر کی عوام اور وہاں کی ریاستی اسمبلی نے نو منتخب ارکان کو جس معزز ایوان کا پانچ سال کے لیے رکن بنایا ہے اس ایوان کا نمائندہ ہونے کے ناتے سے اُن کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ آزادکشمیر کے عوام کے اس اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ان کی بھرپور خدمت کریں گے۔

مزیدخبریں