اسلام آباد: ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی کمیٹی کا دو روزہ اجلاس ختم‘ پاکستان کی ایشین پارلیمنٹ کے قیام کی تجویز

Jul 28, 2016

اسلام آباد ( صباح نیوز)پائیداراقتصادی ترقی کے بارے میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی کمیٹی کادوروزہ اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں ختم ہوگیا۔اختتامی سیشن میں مختلف ممالک کے نمائندوں کی طرف سے 6 قراردادیں پیش کی گئیں۔کمیٹی نے براعظم ایشیا کو درپیش پانی، توانائی، معیشت، غربت اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے مسائل کے حل کیلئے ٹھوس کوششیں کرنے پراتفاق کیا۔پاکستان نے ایشیائی پارلیمنٹ کے قیام کی تجویزدی ہے،ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی اقتصادی کمیٹی کا دو روزہ اجلاس منگل کے روز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہوا۔ جس میں 19 ملکوں کے 50 سے زائد پارلیمانی وفود نے شرکت کی۔ اجلاس میں توانائی، پانی، روزگار، غربت، خوراک، تعلیم، ماحولیات اور صحت و سلامتی جیسے مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے شرکا کے اعزاز میں گزشتہ رات عشائیہ دیا۔

مزیدخبریں