لاہور (آئی این پی) سینٹ کمیٹی سے سائبرکرائم بل کے مسودے کی منظوری پر انسانی حقوق کمشن نے شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔ بدھ کے روز چیئرمین ایچ آر سی پی زہرہ یوسف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائبر کرائم کا موجودہ مسودہ شدید خطرات لیے ہوئے ہے اس سے آئینی‘ انسانی حقوق اور جمہو ریت کیلئے بھی خطر ات ہیں بل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو لامحدود اختیارات دیتا ہے‘ تفتیشی ایجنسی کے کردار پر بھی شدید تحفظات ہیں۔ اقوام متحدہ کا خصوصی نمائندہ بل پر پہلے ہی تحفظات کا اظہار کر چکا ہے ۔