تمام علاقائی بیوروز کی کارکردگی بہتر ہے: چیئرمین نیب

Jul 28, 2016

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کے پراسیکیوشن ڈویژن اور تمام علاقائی بیوروز کی کارکردگی مجموعی طور پر بہت اچھی ہے۔ وہ نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں نیب کے پراسیکیوشن ڈویژن کی دوسری سہ ماہی یکم اپریل تا جون 2016ء تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹیبلٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن ڈویژن نیب کا اہم ڈویژن ہے جو متعلقہ احتساب عدالتوں، ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیب کے مقدمات کی پیروی اور نیب کے تمام علاقائی بیوروز اور آپریشن ڈویژن کو قانون اور قواعد و ضوابط کے مطابق انکوائریاں اور انوسٹی گیشن کرنے میں قانونی رائے اور قانونی معاونت فراہم کرتا ہے۔ احتساب عدالتوں میں ٹرائل کی شرح 76 فیصد، ہائیکورٹس میں اپیل کی شرح 64.9 فیصد، ہائی کورٹس میں رٹ پٹیشن کی شرح 75 فیصد، سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التواء آئینی درخواستوں کی شرح 69 فیصد ٗ سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیلوں کی شرح 66.6 فیصد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2016ء کے چھ ماہ کے دوارن ٹرائل کورٹس میں سزا کی شرح 77.7 فیصد ہے جس میں 35 فیصد ملزموں کو سزا اور 10 کی بریت شامل ہے۔

مزیدخبریں