بلائنڈ بیس بال: پاکستان نے اٹلی کو 4-2 سے ہرا دیا

Jul 28, 2016

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) اٹلی کے دورہ پر جانے والی پاکستان بلائنڈ بیس بال ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کو 4-2 سکور سے مات دی۔ اٹلی کے شہر بریشیا میں کھیلے جانے والے بلائنڈ اے آئی بی ایکس سی 2016ء میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے سیف اﷲ، عمران، شیراز اور ثاقب کے ایک ایک سکور کی بدولت میزبان ٹیم کو دو کے مقابلے چار سکور سے ہرایا۔ پاکستان کے سیف اﷲ نے بال اور بیٹ سے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔

مزیدخبریں