لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر پنجاب کے زیرِاہتمام عمران خان ٹیلنٹ ہنٹ کے موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور پیٹرن سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن نعیم الحق نے کہاکہ پی ٹی آئی سپورٹس اینڈ کلچر کی ٹیم عمر خیام کی قیادت میں پاکستان میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے پوری طرح متحرک ہے، عمران خان ٹیلنٹ ہنٹ میں سلیکٹ ہونے والے کھلاڑی پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کریںگے، میں عمرخیام کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔