مصریال روڈ پر ڈاکو اسلحہ کی نوک پر گھر سے 64500روپے، طلائی زیورات لوٹ کر فرارہوگئے

Jul 28, 2017

راولپنڈی۔اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)جڑواں شہروں مےں ڈکےتی ، چوری کی وارداتوں مےں شہری نقدی ، انعامی بانڈز،طلائی زےورات ، گاڑی ، موٹر سائےکلوں سمےت قےمتی اشےاءسے محروم ہوگئے تھانہ نصےر آباد کو حق نواز عباسی نے بتاےا کہ مصرےال روڈ پر مےرے گھر مےں دو مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر 64 ہزار500 روپے کی نقدی ، طلائی زےورات ، گھڑی چھےن کر فرار ہوگئے تھانہ سول لائن کو عاشق حسےن نے بتاےا کہ ڈھوک چراغدےن مےں مےرے گھر سے دو لےپ ٹاپ اور موبائل فون چوری ہوگئے تھانہ پےرودھائی کو بختےار خان نے بتاےا کہ مےن پےر ودھائی روڈ پر مےری جےب سے دو نوجوان لڑکوں نے 85 ہزار روپے ، پانچ سو درہم نکال لئے تھانہ گنجمنڈی کو عبدالصبور نے بتاےا کہ باغ سرداراں مےں مےرا موٹر سائےکل نمبرRLD - 3749 چوری ہوگےا تھانہ آر اے بازار کو نحند ےونس نے بتاےا کہ محلہ غازی آباد مےں مےری کرےانہ کی دکان سے 80 ہزار روپے کی نقدی ، پرفےوم ، شےمپو ، چوری ہوگئے تھانہ سول لائن کو راجندر کمار نے بتاےا کہ سٹےٹ بےنک سے مےرا موٹر سائےکل نمبرFD - 2127 چوری ہوگےا تھانہ وےسٹرےج کو خواجہ عاصم وسےم نے بتاےا کہ وےسٹرےج بازار مےں مےری دکان سے دو بےٹرےاں چوری ہوگئےں تھانہ روات کو عامر ندےم نے بتاےاکہ مےرے گھر سے 22 ہزار روپے کی نقدی ، 15 ہزار روپے کے انعامی بانڈ، 22 تولہ وزنی طلائی زےورات ، دو لےپ ٹاپ اور ان سلے پارچات چوری ہوگئے تھانہ کےنٹ کو محمد عمر زمان نے بتاےا کہ مےری مہران کار نمبر RIA - 2315 چوری ہوگئی تھانہ وےسٹرےج کو آصف علی نے بتاےا کہ وےسٹرےج تھری مےں مےرا بغےر نمبر موٹر سائےکل چوری ہوگےاتھانہ سہالہ کو ذوالفقار علی نے بتاےا کہ روات مےں مےری کار سے دو موبائل فون چوری ہوگئے تھانہ شہزاد ٹاﺅن کو طاہر محمود نے بتاےا کہ جبی مےں مےرے گھر سے نقدی اور طلائی زےورات چوری ہوگئے تھانہ سہالہ کو خواجہ فےاض احمد نے بتاےا کہ مےری بکری اور بکرا چوری ہوگئے ہےں ۔تھانہ رتہ کو نعےم سلےم نے بتاےا کہ چار مسلح ڈاکو سکےم سات مےں مجھ سے نقدی اور موبائل فون چھےن کر فرار ہوگئے تھانہ رےس کورس کو محمد شرےف نے بتاےا کہ علامہ اقبال کالونی مےں دو موٹر سائےکل سوار ڈاکو مجھ سے 48 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھےن کر فرار ہوگئے تھانہ گنجمنڈی کو آصف نے بتاےا کہ مجھ سے ڈاکو ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھےن کر لے گئے ۔

مزیدخبریں