واشنگٹن (این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ نیٹو کی تشویش کے باوجود، ترکی روس کا ’ایس 400میزائل نظام‘ خریدنے پر رضامند ہے۔ یہ متنازع خریداری ایسے وقت ہو رہی ہے جب ترکی روس کے ساتھ چلنے پر آمادہ ہے جبکہ 2015ءمیں ترکی نے شام میں روس کا لڑاکا طیارہ مار گرایا تھا۔میڈیاپورٹس کے مطابق اردگان نے اپنے پارلیمانی معاونین کو بتایا کہ ہم نے اس معاملے پر (ایس 400 کی خریداری) قدم اٹھایا ہے۔ معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں۔اردگان نے کہا خدا نے چاہا تو ہم دیکھیں گے کہ ایس 400 میزائل ہمارے ملک میں آ چکا ہوگا جس کے بعد، مشترکہ پیداوار کا عمل شروع ہوگا۔ترک صدر نے نیٹو کے اپنے ساتھیوں کی تشویش دور کرنے کا موقع نہیں گنوایا۔ ا±نہوں نے کہا کہ اس سے تناو¿ کیوں پیدا ہوگا؟ ہر ملک کو اپنی سلامتی کے لئے بہتر طریقہ کار کی تلاش میں رہنا چاہئے۔
نیٹو کی تشویش کے باوجود روس سے”ایس400“میزائل نظام خریدیں گے:ترک صدر
Jul 28, 2017