واشنگٹن(اے این این+آن لائن) امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں کامیابی کیلئے پاکستان کاتعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ان خیالات کااظہار امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کیلیفورنیا میں سالانہ سکیورٹی فورم میں افغان پالیسی کے جاری جائز ے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کیا۔جنرل جوزف نے کہا امریکی پالیسی کا جاری جائزہ افغانستان کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیا اور ایران کے بارے میں بھی ہے۔انہوں نے کہاخطے میں امریکی حکمت عملی میں پاکستان کو کلیدی اہمیت حاصل ہے۔امریکی جنرل نے کہاکہ گزشتہ دس سال سے زائد عرصے میں افغان فورسز کو بڑا جانی نقصان اٹھانا پڑا او ر ان کی استعداد کار بہتر بنانے کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔افغانستان سے انخلا کی حتمی مدت کے حوالے سے ایک سوال پرجنرل ڈنفورڈ نے کہا اس بارے میں مصنوعی نظام الاوقات دینے کاکوئی فائدہ نہیں ہوگا۔دریں اثناءامریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں اس کی فوجی حکمت عملی کے غالباً مطلوبہ نتائج برآمد نہیں ہو سکے ہیں۔ چنانچہ اس تصادم کے مستقل حل کیلئے طالبان اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ امن مذاکرات کی ضرورت ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیتھرو نا¶ریٹ نے کہا وزیر خارجہ ریکسن ٹلرسن پوری شدت کے ساتھ امن کوششیں جاری رکھنا چاہتے ہیں جس کا مطلب طالبان کے ساتھ بیٹھنا اور بات چیت شروع کرنا ہے۔
امریکہ