اغواءکے بعد بازیاب ہونے والے پاکستانی سفارتی اہلکاروں کی وطن واپسی

Jul 28, 2017

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)افغانستان میں اغواءہونے کے بعد بازیاب ہونےوالے پاکستان کے دو سفارتی اہلکار جمعہ کے روز وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ اہل خانہ نے ان کی بازیابی پر افغان حکومت اور حکومت پاکستان کیلئے تشکر کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں اہلکاروں کو افغان سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بازیاب کرایا۔ اور انہیں کابل مین پاکستانی سفارتخانہ کے سپرد کیا گیا۔ جس کے بعد وہ کابل سے وطن واپس پہنچے ہیں۔

مزیدخبریں