پنجاب کمشن برائے حقوق خواتین کا ملتان واقعہ کا نوٹس، ہیلپ لائن پر شکایت درج کرا دی

Jul 28, 2017

لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب کمشن برائے حقوق خواتین نے ملتان میں2 کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی جن مین ایک مقامی پنچائیت کے فیصلے کے تحت ہوئی، پر نوٹس لے لیا اوراس ظلم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔اس سلسلے میں پی سی ایس ڈبلیو کے زیر انتظام پنجاب خواتین ہیلپ لائن1043 پر شکایت بھی درج کروا دی گئی ہے۔چیئرپرسن پی سی ایس ڈبلیو فوزیہ وقار نے اس اندوہناک واقعہ کو بربریت گردانتے ہوئے کہا کہ عورت پر ظلم دراصل قوانین کی خلاف ورزی اور معاشرے میں عدم استحکام لانے کی کو شش جو کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

مزیدخبریں